اسرائیل نے لبنان میں جدیدٹیکنالوجی سے دھماکے کرڈالے
حزب اللہ کی کئی اہم شخصیات جاں بحق،ہزاروں زخمی ہوگئے،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
بیروت(ویب ڈیسک)اسرائیل کا جدیدٹیکنالوجی کا استعمال،لبنان میں حزب اللہ کی اہم شخصیات کے پیجرزکو دھماکوں سے اڑادیا،نواہلکارجاں بحق ہوگئے اورکئی ہزارزخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا نے خبرجاری کی کہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے جو پیجرڈیوائسز استعمال کی جاتی ہیں ان میں ایک ساتھ دھماکے شروع ہوگئے جسکی وجہ سے اڑھائی ہزارسے زیادہ افردزخمی بھی ہوچکے ہیں،یہ دھماکے لبنان اوربیروت میں کئے گئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے،ایران کے سفیر بھی ان دھماکوں میں زخمی ہوگئے ہیں۔یہ دھماکے تقریباًایک گھنٹے تک ہوتے رہے،زخیمیوں کیلئے ہسپتالوں میں جگہ ملنا مشکل ہوگیا۔تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔