لاہور(جی این اے)لاہوربڑی تباہی ہونے سے بال بال بچ گیا،سی ٹی ڈی کی عین وقت پرکارروائی،تین دہشت گردمارے گئے دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی انٹرچینج ننکانہ صاحب کے پاس کی گئی ہے،دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،جواب میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی مگر تین دہشت گرداپنے دیگردہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
دہشت گردوں کے پاس سے تین ڈیٹونیٹر،سیفٹی فیوزوائر،دورائفلیں،تین دستی بم،گولیاں اوربارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔جو دہشت گردفرارہوگئے ان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے،ننکانہ انٹرچینج موٹروے پر سی ٹی ڈی نے ناکہ بندی کردی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ لاہورمیں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی ان دہشت گردوں نے پوری منصوبہ بندی مکمل کی ہوئی تھی۔