اترپردیش(ویب ڈیسک)بھارت میں خواتین آئے روزظلم کا شکار،امروہہ نامی علاقے میں ایک شوہر نے صرف جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پربیوی پرپہلے ڈنڈوں سے تشددکیا اورپھرگلادباکرقتل کردیا۔
بھارتی میڈیا پرآنے والی خبرکے مطابق سندرنامی شخص کی مینا نام کی لڑکی سے دوسال پہلے شادی ہوئی،اس دوران لڑکے کی طرف سے جہیزکے مطالبے میں ایک نیاموٹرسائیکل اورتین لاکھ روپے مانگے گئے تھے،مگر لڑکی وہ دوبرسوں میں بھی نہ لاسکی جس کی وجہ سے آئے روزسندراپنی بیوی سے لڑائی کرتا تھا،ایک دن بیوی اپنے والدین کے گھرگئی اورساری صورت حال سے انہیں آگاہ کیا،اسی دوران شوہر بھی اپنے سسرال بیوی سے ملنے جاتا رہا،وہیں کھانا بھی کھاتا تھا،ایک دن واپس اسے گھرلے آیا اورجہیز کا پوچھا کہ کیوں نہیں لائی،دونوں کے مابین بحث نے لڑائی اختیارکرلی اورشوہر نے پھرغصے سے بیوی کو مارنا شروع کردیا۔
پہلے ڈنڈے سے بدترین تشددکیا اوراسکے بعدگلادباکرمارہی دیااورموقع سے بھی فرارہوگیا۔پڑوسیوں نے پولیس کو بلوالیا،لڑکی کے والدین کی درخواست پرشوہرکے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا۔