ایشوریہ رائے نےاسلام قبول کرکے سلمان خان سے خفیہ نکاح کیاتھا؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)پہلے اسلام قبول کیا پھر چھپ کرنکاح کرلیا،لاکھوں دلوں پر حکومت کرنے والی بھارتی فلمی جوڑی سلمان خان اورایشوریا رائے کے سکینڈل ابھیشیک سے شادی کے بعد بھی کبھی میڈیا اورکبھی سوشل میڈیا کی ذینت بن رہے۔

کہا جارہا ہے کہ سلمان خان اورایشوریا رائے کی دوستی اتنی گہری تھی کہ بات شادی تک پہنچ گئی تھی مگر پھر دونوں کے مابین چھوٹے اختلافات جنم لینے لگے جو بڑھتے بڑھتے بڑے اختلافات تک جا پہنچے تھے،ایشوریا کی طرف سے سلمان پر سنگین الزامات کی بارش ہوئی اورپھردونوں کا تعلق ٹوٹ گیا،حالانکہ بھارت کے میڈیا پر دونوں اداکاروں کے بارے میں اسلام قبول کرنے اورچھپ کرنکاح کرنے کی خبریں چلتی رہیں،جہنوں نے ایشوریا کے کئیرئرپر بھی اثرچھوڑا تھا۔

بعد ازاں ایشوریا کی ابھشیک بچن سے شادی ہوگئی،سلمان سے تعلق کے بارے میں ایک ٹی وی شومیں ایشوریا رائے نے کہا کہ خٖفیہ شادی کی ہوتی تو فلمی صنعت اتنی بڑی نہیں کہ کسی کو خبربھی نہ ہوتی،ویسے بھی میں شادی کرتی تو چھپ کرنہیں بلکہ اعلانیہ کرتی۔

یادرہے کہ ان دنوں بھی ایشوریا رائے اورابھشیک کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں،آئے روزکبھی لڑائی اورکبھی طلاق ہوجانے کا پتا چلتا ہے تاہم تاحال اصل حقیقت کیا ہے سامنے نہ آسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.