اسلام آباد(جی این اے)سیاسی گرماگرمی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کے نرخ میں تیرہ روپے چھ پیسے ایک لیڑکے ساتھ کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل بھی فی لیٹر گیارہ روپے 15 پیسے سستا کردیاگیا ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی بارہ روپے بارہ پیسے کم کردی گئی ہے۔
آج رات بارہ بجے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کیا جائے گا۔