مولانا آگے آگےسیاسی جماعتیں پیچھے پیچھے،کیاہونے لگا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)آئینی ترمیم کامعاملہ،حکومت اوراسکے اتحادی ہوگئے پریشان،مولانافضل الرحمان سب پر بھاری ہوگئے،مولانا کو منانے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہورہی ہیں یا نہیں تاحال واضع نہیں ہوسکا۔وزیراعظم اورنوازشریف کا بھی کسی بھی وقت مولانافضل الرحمان کے گھرجانے کا امکان۔

آئینی ترمیم کا مسودہ حکومت ابھی تک وفاقی کابینہ اورپارلیمنٹ میں پیش نہ کرسکی،مولانافضل الرحمان کو منانے کیلئے پہلے حکومتی وفد آیا پھر اسکے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفدمولانا صاحب کے گھرپہنچ گیا۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نے کافی لمبی ملاقات کی اسی دوران نمازمغرب بھی مولانافضل الرحمان کی امامت میں اداکی گئی،یہ بھی اطلاع آچکی ہے کہ سربراہ جے یوآئی پارلیمنٹ جانے کیلئے گھرسے روانہ ہوچکے ہیں۔جے یو آئی کی طرف سے حکومت کو آئینی ترمیم میں جلدبازی نہیں کرنے کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا۔

مولانا کا ایک صحافی کے یہ سوال کرنے پرکہ آپ حکومت کے ساتھ ہیں یا جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ میں تو آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یادرہے کہ حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔جس کیلئے حکومت سرتوڑکوششیں کررہی ہے۔تاہم ابھی تک کچھ بھی واضع نہیں ہورہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.