اسلام آباد(جی این اے)ہمارے معمول کے کھانوں میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہوتی ہیں جنکے بے شمارطبی فوائد بھی ہوتے ہیں مگر ہم میں سے بہت سے لوگ ان سے لاعلم ہوتے ہیں،ایسی ہی چیزوں میں ایک نام ہرادھنیہ کا بھی ہے جسے ہم سجاوٹ کیلئے تو سالن میں ضرورڈالتے ہیں مگراسکے فوائد سے نااشنا ہوتے ہیں۔
ٹھنڈی تاثیررکھنے والاہرا دھنیہ صرف کھانوں کو مزے دارنہیں بناتا بلکہ صحت پر بھی اچھااثرڈالتا ہے۔
طبی تحقیق کے مطابق دل کی بیماریوں،وزن بڑھ جانا،شوگر،بال اورجلدکو صحت مند رکھنے کیلئے بھی دھنیہ بہت معاون کرداراداکرتا ہے،دھنیہ میں پروٹین،کاربوہائیڈریٹس سمیت اورکئی طرح کے ایسے حیاتین پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں جسم میں اگرسوزش ہویا مرگی کا مرض لاحق ہوجائے تو بھی دھنیہ فائدہ دیتا ہے۔تھائیرائیڈ کو بھی متوازن رکھتا ہے،دھنیہ خون کے خلیوں کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھتا ہے،کینسرکے خطرے کو کم کرتا ہے،آنکھوں کی بینائی کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
اگرآپ دھنیہ کا استعمال نہیں کرتے تو آج سے ہی اسکااستعمال اپنے لئے لازمی کرلیں،تاکہ آپ خوش ذائقہ کھانے کے ساتھ اسکے طبی فوائد سے بھی مستفید ہوسکیں۔
یادرہے کہ اگرآپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو اسکا استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے بھی ضرورمشورہ کرلیں۔