کرینہ کپورکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے اتنابڑا اعلان؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی فلمی صنعت پر پچیس سال تک راج کرنے والی کرینہ کپورکے فلمی سفرکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فلمی میلہ سجانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فلمی میلہ میں کرینہ کی سپرہٹ فلمیں پھرسے دکھائی جائیں گی،اب اپنی پروڈیوسرڈیبیوفلم بکنگھم مرڈرزمیں کرینہ ایسے جاسوس کا کرداراداکریں گی جوایک اغواہ ہوجانے والے بچے کا معاملہ حل کرنے کی کوشش میں ہے۔

فلمی میلے کا کرینہ کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے،اسی طرح کرینہ کی نئی فلم سنگھم اگین جو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی مداح شدت سے انتظارکررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.