زیادتی کا شکارہونے والی پولیوورکرخاتون پرشوہرکا بھی ظلم

0

جیکب آباد(جی این اے)زیادتی کا شکارہونے والی پولیو ورکر کے ساتھ سسرال والوں کی بھی ناانصافی،شوہرنے سیاہ کاری کا الزام لگاکرگھرسے ہی نکال دیا،خاتون نے شوہر کی طرف سے اپنی زندگی کوخطرے کا اظہارکردیا ہے،سکھرڈی آئی جی کا بیان۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ خاتون کو اب اسکے خاوند اوردیگرسسرالیوں سے تحفظ کیلئے عدالت کے روبرو کیا جائے گا،خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کی تصدیق کی تھی۔

پیرمحمدشاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تفتیش کے دوران ہرپہلوکو مدنظررکھ رہے ہیں،خاتون نے پہلے بیان دیا تھا کہ اسکے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ ہوا مگر پھر عدالت کے سامنے زیادتی ہونے کا بیان دیا،مرکزی ملزم بھی پابند سلاسل ہے،ہم دیکھ رہے ہیں کہ خاتون نے کسی دبائومیں آکر تو بیان نہیں بدلا،اگر ایسا ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد میں اسلحہ کی نوک پرپولیوورکرخاتون کیساتھ زیادتی کی گئی تھی،جسکی پہلے تردید کی گئی تھی پھرعدالت میں کہا کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.