کس مشہوربھارتی سنگرکے صرف جاگرز22لاکھ کے ہیں؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)مشہوربھارتی گلوکارریپربادشاہ نے بائیس لاکھ کے جاگرزخریدنے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

ریپربادشاہ نے ایک بھارتی ٹی وی شومیں انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے پاس تقریباایک ہزارجاگرزکے جوڑے ہیں جن میں سے پہننے والے کم ہیں باقی تو انتخاب کا حصہ ہیں،میرے پاس مہنگے ترین برانڈز کے جاگرز بھی ہیں جن میں سے ایک جوڑا اب بائیس لاکھ کا ہے مگرجب خریدا تھا اس وقت اسکی قیمت چھ لاکھ تھی جو بڑھتے بڑھتے بائیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

ریپربادشاہ نے یہ بھی بتایا کہ میں بائیس لاکھ والے جوتے ابھی پہنے نہیں ہیں،اس وقت پہنوں گا جب مجھے گریمی ایوارڈ ملے گا تو اس تقریب میں پہن کرجائوں گا،ویےس میں بائیس لاکھ کے جاگرنہ خریدتا انکی قیمت تو اب بڑھی ہے،بہت سے لوگ مہنگے برانڈکی چیزیں خرید کررکھ لیتے ہیں تاکہ بعد میں فروخت کرسکیں مگرمیں ایسا نہیں کرتا،میں تو اپنے شوق کیلئے خریدتا ہوں۔میرے پاس تو مہنگی ترین گھڑیاں اورگاڑیاں بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.