اسنوکرورلڈکپ۔آغازمیں ہی پاکستانی کھلاڑی چھاگئے

0

کراچی(جی این اے)ورلڈکپ اسنوکرمیں پاکستان کے دونوں کھلاڑی چھاگئے،دونوں گروپ میچز میں شاندارجیت اپنے نام کرلی۔

اسنوکرورلڈکپ جو منگولیا میں کھیلا جارہا ہے اس میں اسجداقبال نے میزبان کھلاڑی کیوئسٹ بتارکھونرانکھوکو تین صفرسے ہرایا اوربعد میں جاپانی جونجی میازواکو بھی تین صفرسے شکست دے دی۔

دوسری طرف اویس منیربھی پیچھے نہ رہے اورمیزبان ملک کے کھلاڑی کاش اوچیراوراومانی کھلاڑی حسین الواتی کو کوئی بھی فریم ہارے بغیر تین صفر سے ہرا دیا۔

ایونٹ میں چھتیس کیوئسٹس شریک ہیں جنکونوگروپوں میں سے ہر گروپ کے دوبہترین کھلاڑی ہی ناک آوئٹ مرحلے میں جگہ بناپائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.