اسلام آباد(جی این اے)عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات آج رات کووزیراعظم کی منظوری سے سستی ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے یکم ستمبرتا چودہ ستمبرتک آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں آٹھ سے بارہ روپے تک جو کمی ہوئی اسکے تحت پیٹرولیم کی وزارت سے مشورے کے بعد وزارت خزانہ کو چھ سے دس روپے کمی کی سمری بھجوادی گئی ہے۔
دوسری طرف آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی سامنے ہیں لیکن اسکے باوجود آج رات وزیراعظم چھ سے بارہ فیصد کمی کرنے کے بجائے حکومت کا ریونیوزیادہ بتانے کیلئے دوسے پانچ روپے تک کمی کرسکتے ہیں۔