لاہور(جی این اے)سرکارکی جانب سے لگائے گئے دوسوبیاسی فلٹریشن پلانٹس مکمل خراب ہوچکے ہیں،ٹوٹیاں بھی غائب ہوگئیں،شہری مہنگے داموں پانی خرید کرپینے پر مجبورہوگئے۔
میڈیا پر آنے والی خبر کے مطابق شہرکے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے حکومتی اداروں نے مختلف جہگوں پر متعددواٹرپلانٹس نصب کئے تھے مگر عدم توجہ کی بدولت یہ پلانٹ آہستہ آہستہ مکمل ہی ناکارہ ہوگئے،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب دیگر چیزوں کی طرح پانی بھی خرید کرہی پینا پڑتا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا نے جب سرکاری اداروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں کہ اتنی بڑی تعدادمیں پانی کے پلانٹس خراب ہیں،وہ کہتے ہیں کہ تھوڑے سے پلانٹ خراب ہوسکتے ہیں وہ بھی ساتھ ساتھ ہی شکایت کی صورت میں ہم ٹھیک کروادیتے ہیں۔