دینہ(جی این اے)ذہنی طورپر معذورچوبیس سالہ نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
ڈوبنے والا نوجوان دینہ کے ایک گائوں کٹیام کا رہائشی تھا،نوجوان کی بسم اللہ نام سے شناخت کی گئی،جبکہ اسکے والا کا نام خوشخال خان ہے۔ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش تالاب سے نکال کر متاثرہ خاندان کے حوالے کی ہے۔