اسلحے کے زورپرمیرے ساتھ زیادتی کی گئی،خاتون پولیوورکرکا عدالت میں بیان

خاتون کے عدالتی بیان کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا گیا،اسلحہ بھی برآمد

0

جیکب آباد(جی این اے)مجھ پر اسلحہ تان کرزیادتی کی گئی،پولیوورکرخاتون کے عدالتی بیان کے بعدملزم کو ہتھکڑی پہنا دی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنرظہورمری اورایس ایس پی سمیرنورچنہ نے کہا کہ خاتون کے بیان کے بعد احمد جکھرانی نام کے ملزم کو گرفتارکیا گیا اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،جامشورومیں خاتون کے ڈی این اے کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے۔خاتون نے پہلے ڈکیتی کا کیس درج کروایاتھا مگربعد میں زیادتی کا بھی بیان دے دیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرنے مزید بتایا کہ قبائلی ماحول کی وجہ سے خاتون خوف زدہ ہوگئی تھی اورزیادتی کا ذکر نہیں کیا مگر پھرعدالت میں بیان دیا کہ میرے ساتھ زیادتی بھی کی گئی،زیادتی کی دفعہ بھی اسی مقدمے میں شامل کی جائے گی۔

عدالت نے جے آئی ٹی کا آرڈردیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.