کابل(ویب ڈیسک)کالعدم تنظیم داعش نے صوبہ دائی کنڈی میں اندھادھندفائرنگ کرکے چودہ شہریوں کوموت کی نیند سلا دیا،جبکہ چھ افراد شدیدزخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کی طرف سے خبرجاری ہوئی کہ نامعلوم افراد آئے اورشہریوں پر فائرنگ کرنا شروع کردی جسکی وجہ سے بہت سے لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔
دوسری طرف غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت جب سے آئی ہے یہ دائی کنڈی کے رہنے والے افراد پر پہلا حملہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان کے برسراقتدارہونے کے بعد حملے ہونا کافی حد تک کم ہوچکے تھے،مگر داعش کے خطرے کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا،کیونکہ داعش نے دائی کنڈے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے،تاحال طالبان کے ترجمان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا ہے۔