راولپنڈی(جی این اے)افغانستان سے مذاکرات کے حوالے سے علی امین گنڈاپورکے بیان کی تائید کرتا ہوں،کسی کونہیں پتا کہ علی امین غائب ہوگیا تھا،اسٹیبلشمیٹ نے غائب کیا مگروہ بول نہیں رہا انکی لاج رکھے ہوئے ہے۔اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحافیوں سے کھری گفتگو۔
عمران خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ علی امین گنذا پورکے انکو پائوں پکڑکرکہنا چاہیے کہ اللہ کا واسطہ ہے افغانستان سے بات چیت کرو،وہ دہشت گردی کے خاتمے کی بات کررہا مگر یہ بے وقوفوں والی باتیں کررہے ہیں،دہشت گردی کا اگرخاتمہ نہ کیا تھا تو ہماری میشعت چوک کرجائے گی؛بارڈرکراس دہشت گردی کو روکنا وفاقی حکومت کا کام بنتا ہے،علی امین نے غلط بات کونسی کی ہےِ؟خیبرپختون خواہ میں حالات بہت خراب ہیں،پولیس کا معاملہ بھی طول پکڑتے ہوئے بغاوت کی طرف جارہا۔ڈنڈے لیکر آپریشن کرکے سب ٹھیک کرنے کی فکرکرنے والوں کو کہتا ہوں کہ مسئلے کا حل آپریشن نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے عمران خان نے اپناموقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکا ایکسٹینشن کا ساتھ نہ دینے والا بیان قابل ستائش ہے۔اسٹیبلشمنٹ نے آٹھ ستمبر کو ہونے ولاے جلسے کے حوالے سے مجھے دھوکہ دیا ہے۔