کراچی(جی این اے)برے کام کا برا نتیجہ،پولیس اہلکارکی نشے میں دھت ہوکراندھادھندفائرنگ،شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی،بائیس سالہ نوجوان کی جان چلی گئی۔
واقعہ اورنگی ٹائون میں اس وقت پیش آیا جب پاکستان بازارتھانہ کا کاشف نامی اہلکاربھی اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے آیا،کاشف نشے سے چورتھا،فوراًاپنا پستول نکالا اورفائرنگ کرنے لگا جسکی زدمیں آکر ارسلان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
شادی والے گھرمیں نوجوان کی خون میں پڑی لت پت لاش دیکھ کرہر آنکھ آشکبارہوئی،قاتل فورا فرارہوگیا،مقتول کے بھائیوں نے پولیس کو بیانات دئیے،علاوہ ازیں شادی کی اس تقریب سے دیگرکئی افراد کو بھی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے،تاہم اصل قاتل کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔