خوشخبری،پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھرکی تعمیرشروع

چین کے تعاون سے یہ ایٹمی بجلی گھر شفاف اورسستی بجلی پیدا کرے گا

0

اسلام آباد(جی این اے)پوری قوم کیلئے خوشخبری،چین کی مدد سے 2030تک پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بن جائے گا۔اس بجلی گھر سے 1200میگاواٹ کم قیمت اورشفاف بجلی پیدا ہوگی،چئیرمین پاکستان ایٹمی کمیشن ڈاکٹرراجہ علی رضا کی آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس سے خطاب۔

ڈاکٹرعلی رضا نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ایٹمی بجلی گھرچشمہ کے مقام پر بنایا جارہا ہے اس سے 4730 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جو شفاف ہونے کے ساتھ سستی بھی ہوگی،دوسری طرف پہلے سے ہی کراچی میں گیارہ سومیگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دوایٹیمی بجلی گھر سمندرکے ساحل پر شفاف اورسستی بجلی پیدا کررہے ہیں،جبکہ دو چشمہ میں تین سوبیس تین سوبیس میگاواٹ بجلی فراہم کرنے والے اورتین سو چالیس تین سوچالیس میگاواٹ دواورایٹمی بجلی گھر ستی اورشفاف بجلی پیدا کرے گرڈمیں ڈال رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.