اسلام آباد(جی این اے)امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے علاقے کی سلامتی اوراستحکام کیلئے پاکستان اورامریکہ کےباہمی تعلق کو اہم قراردے دیا۔
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے امریکی صدرکو اپنی سفارتی اسناد بھی پیش کی ہیں۔اس ملاقات کے دوران جوبائیڈن نے کہا کہ عالمی سطح پر اوردیگرعلاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے ہمقدم ہے،دہشت گردی کا بھی مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اورامریکہ کے مابین تعاون قابل ستائش ہے۔
پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا کہ اقتصادی طورپرپاکستان اورامریکہ کی شراکت داری بھی ہماری ترجیحات ہیں،گرین ٹیکنالوجی اورمتبادل توانائی سمیت باقی شعبوں میں امریکہ کی سرمایہ کاری کیلئے بھی ہم تیار ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے چند کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقات کی تھی،جس میں سرمایہ کاری اوردیگراہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔