ممبئی(ویب ڈیسک)ایشوریہ رائے کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آیا تھا کہ میں دوراتیں اس وجہ سے سو ہی نہ سکا،مشہوربھارتی فلمی اداکارامیتابھ بچن کا ایک اٹرویو کے دوران انکشاف۔
بھارت کے میڈیا نے امیتابھ بچن کے ایک پرانے انٹرویو کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں امیتابھ نے کہا کہ ایک بارمہاراشٹرا میں خاکی نام کی فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی جس میں ایشوریہ رائے کے ساتھ اکشے کمار اوراجے دیوگن بھی تھے،شوٹنگ جاری تھی،ایشوریہ ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک اسٹنٹ مین نے کارڈرائیوکی،اسی دوران گاڑی کی رفتاربھی بہت تیز تھی جبکہ اسٹنٹ مین کے ہاتھ سے گاڑی کا کنٹرول بھی نکل گیا،کاربے قابو ہوکر سیدھی ایشوریہ کی طرف آئی اورزورسے ہٹ کردیا،یہ منظراس قدرخوفناک تھا کہ وہاں موجود باقی عملہ بھی خوف میں مبتلا ہوگیا،ایشوریہ کارکے نیچے آچکی تھی اوراکشے نے فوراً اسے کھینچ کا باہر نکالا اورہسپتال لے گئے۔
امیتابھ نے کہا کہ بھارت کے میڈیا نے اسے معمولی حادثہ کہہ دیا حالانکہ یہ معمولی نہیں تھا بہت بڑا حادثہ تھا جس میں کیکٹس کے کانٹے ایشوریہ کی پوری کمر میں پیوست ہوچکے تھے جبکہ اسکے پائوں کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی،شدید چوٹیں تھیں،حتی کہ وہاں سے ایک طیارے کی سیٹیں نکال کر ممبئی لے جانا پڑا تھا۔
یادرہے کہ اس وقت ایشوریہ کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی،امیتابھ کے بیٹے ابھشیک کے ساتھ اس حادثے کے چارسال بعد شادی ہوئی تھی۔