اسلام آباد(جی این اے)اللہ کی ان گنت رحمتوں کے ساتھ ہمارے گھربیٹی نے جنم لیا ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرمحمد نوازنے سوشل میڈیا پر اپنے باپ بننے کی خبرمداحوں کودی۔
محمد نواز نے اپنے انسٹا گرام پر مداحوں کو نہ صرف بیٹی کے باپ بننے کی خوش خبری سنائی بلکہ ہسپتال کے اندرہسپتال کے ہی لباس میں اپنی ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں یہ دیکھا جاسکت ہے کہ انہوں نے نیوی بلوکلر کے لباس کے ساتھ ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔محمد نوازپہلے ایک بیٹے کے باپ تھے اب بیٹی کی رحمت سے بھی اللہ نے نوازدیا ہے۔مداحوں نے بھی نیک خواہشات کے ستھ ڈھیروں دعائیں بھی دی ہیں۔