لبنان میں اسرائیلی پیجرزحملے،پاکستان کا ردعمل آگیا

0

اسلام آباد(جی این اے)اسرائیل کی طرف سے لبنان میں سائبرحملوں پر تشویش ہے،پاکستان تمام قسم کی ہونے والی دہشت گردکاروائیوں کی مذمت کرتا ہے،دفترخارجہ کی ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ نے ہفتہ واراسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں نائب وزیراعظم روس کے پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے وزیرخارجہ اسحاق ڈارسے بھی بیٹھک کی ہے،دونوں فریقوں نے دیرپاتعاون کے فروغ پر بات کی،دوران گفتگونائب وزیراعظم اورپاکستانی وزیرخارجہ نے ایک دوسرے کی ثقافت،تعلیم اورباقی اہم شعبوں پر بھی گفتگوکی اوربیلاروس کی طرح دوسرے اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔

زہرابلوچ نے مزید کہا کہ غزہ میں اکتوبرسے اسرائیلی جارحیت ہورہی ہے،علاقائی امن کے قیام کیلئے اسرائیلی مہم جوئئ خطرناک ہے،اسرائیل سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جواب مانگنا چاہیے،مقبوضہ کشمیر میں بھی برائے نام ہونے والے الیکشن قابل قبول نہیں ہیں،پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہش مند ہے،کشمیریوں کی پاکستان ہرطرح کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔

بریفینگ جاری رکھتے ہوئے دفترخارجہ ترجمان نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79ویں اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف شریک ہونگے،اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے،اس حوالے سے ہمارا ملک اسرائیل کے انسانیت سوزمظالم کی بھرپورمذمت کرتا ہے۔

پشاورمیں افغان قونصل جنرل کی طرف سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم میوزک بجنے کی وجہ سے نہیں کھڑے ہوئے مگر ہم اس وضاحت کو نہیں مانتے،یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کا احترام نہ کیا جائے،ہم اس پراحتجاج بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.