راولپنڈی(جی این اے)لاہورجلسہ ہرحال میں ہوگا,اب ڈواینڈڈائی کا معاملہ ہے،کوئی جو مرضی کرلے پوری جماعت کو باہرنکلنے کا کہہ دیا ہے،کسی کو محفوظ کرنا ہی اس وقت آئینی ترمیم کا مقصدہے،پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت۔
عمران خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں یہ سب کچھ ہونا نہیں چاہیے تھا،یہ جو کچھ بھی کررہے آئین کے خلاف اورغیرقانونی ہے،یہ تو سپریم کورٹ کو ہی ختم کررہے ہیں۔
افغان قونصلرقومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے اس سوال کے جواب میں عمران خان نے بے زاری سے کہا کہ اس معاملے کو چھوڑدو،پاکستان کے اوربڑے معاملات ہیں تمیں اسکی پڑگئی،تم یہ بات کررہے اورپاکستان کا ادھرمستقبل دائوپر لگادیا گیا ہے۔