لاہور(جی این اے)پنجاب کے لوگ تیار رہیں،گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے،صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم نے خبر جاری کی ہے کہ چھبیس ستمبر سے یکم اکتبورتک صوبے کے کئی ضلعوں میں تیزہوائوں کے ساتھ ساتھ تیزبارشیں بھی ہوسکتی ہیں،جن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ان میں راولپنڈی،مری،اٹک،گلیات،جہلم،چکوال،گجرات،منڈی بہائوالدین،لاہور،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ،شیخوپورہ اورحافظ آباد سرفہرست ہیں۔
پی ڈی ایم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جھنگ،سائیوال،ننکانہ صاحب،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،چنیوٹ،اوکاڑہ،قصور،پاکپتن،اوربھکر میں ستائیس ستمبر سے بارشوں کے سلسلے کی توقع ہے،پورے صوبے کے ڈپیٹی کمشنرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔