کل پی ٹی آئی کو لاہورمیں جلسہ کرنے کی اجازت کن شرائط پر ملی

0

لاہور(جی این اے)علی امین کی معافی مانگنے کی شرط کیساتھ کل پاکستان تحریک انصاف کو لاہورمیں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ لاہورنے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو آج شام پانچ بجے تک درخواست سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اسکے بعد ضلع کی انتظامیہ نے کل کاہنہ روڈ پر ہی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی مگر ساتھ ہی 43 شرائط و ضوابط بھی رکھے جسکے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا کہ جلسہ دوپہرتین بجے سے چھ بجے تک ہوگا اورآٹھ ستمبر کے جلسے میں جو تقریرگنڈا پورنے کی تھی اس پر معافی بھی مانگنا ہوگی،اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی اشتیاق اے خان نے صاف کہا ہے کہ علی امین کی طرف سے ہم ذمہ داری نہیں لے سکتے کہ وہ معافی مانگے گے ،وہ بہترسمجھیں گے وہی کریں گے انکی اپنی مرضی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.