پی ٹی آئی جلسے کیلئے ملک بھرسے قافلوں کی لاہورآمد

0

لاہور(جی این اے)مویشی منڈی کاہنہ میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں ملک بھرسے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،مگر اسٹیج کا کنٹینرتاخیر سے آخرپہنچ گیا ہے۔

جس کنٹینر سے اسٹیج سجنا ہے وہ بہت دیرتک رنگ روڈانڈرپاس سے نہ گزرسکنے کی وجہ سے تاخیرسے جلسہ گاہ پہنچایا گیا ہے،اس حوالے سے کرین سے بھی مدد لی گئی۔

کے پی کے کا قافلہ وزیراعلی علی امین گنڈاپورکی سربراہی میں لاہورکیلئے روانہ ہوچکا ہے،اس حوالے سے یہ خبربھی میڈیا پر گردش کررہی ہے کہ علی امین اپنے قافلے کے انتظامات سرکاری وسائل سے کررہے ہیں،کرینیں اورریسکیوگاڑیاں بھی قافلے کے ہمراہ ہیں،جبکہ لاہورکی انتظامیہ کی طرف سے یہ معاہدے کا حصہ ہے کہ علی امین گنڈا پورپہلے جلسے میں آٹھ ستمبر کی تقریرمیں جونامناسب الفاظ استعمال کرچکے ہیں اس پر معافی مانگے گے۔علاوہ ازیں کسی بھی ملکی ادارے کے خلاف جلسے میں کوئی نعرہ بازی نہیں کی جائے گی،جبکہ کسی مجرم کا ویڈیوآڈیوپیغام بھی جلسے میں نہیں چلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.