ایران کا شدیدغصے کا اظہار،افغان مندوب معافی مانگنے پر مجبورہوگئے

0

تہران(ویب ڈیسک)افغان سفارتکاروں کی پاکستان کے بعد ایران کے قومی ترانے کی توہین،ایران کی بازپرس اورسخت احتجاج کے بعد افغان مندوب کی ایران سے معافی مانگی گئی۔

کسی بھی ملک میں بین الاقوامی اصول کے مطابق وہاں کے قومی ترانے کی عزت وآبروکا پاس رکھنا ایک تسلیم شدہ رویہ ہوتا ہے،مگر افغان سفارت کارشائد اس اصول سے نابلد ہیں یہی سبب ہے کہ ایران میں بھی ایک تقریب کے دوران ایران کا قومی ترانہ جوں ہی شروع ہوا سب اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے مگر افغان مندوب ترانے کو نظراندازکرکے مسسلسل بیٹھے رہے،اس رویے پر ایران نے سخت احتجاج کیا اورقائم مقام سربراہ افغان سفارتخانہ کو وزارت خارجہ کے آفس میں بلا لیا اورخوب سرزش کی اورکہا گیا کہ یہ رویہ سفارتی کلچرکے بالکل خلاف ہے جس پر افغان سفارتکارنے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ موسیقی پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے وہ کھڑے نہیں ہوئے،اس موقع پر ایران کی طرف سے کہا گیا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستان کے قومی ترانے کی توہین کرنے والے افغان مندوب نے بھی یہی موسیقی پر پابندی کا جوازپیش کیا تھا جسے پاکستان نےردکردیا تھا تاہم ترانے کی توہین کی پاکستان سےمعافی نہیں مانگی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.