مشہوربھارتی اداکارہ کو کونسی بیماری لاحق ہوگئی؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)میں خود کو لاحق ہونے والی ایک بیماری کی وجہ سے زیادہ وقت کیلئے میک اپ نہیں کرواسکتی،مشہوربھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا ایک انٹرویو کے دوران انکشاف

عالیہ بھٹ نے اپنی بیماری سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اے ڈی ایچ ڈی کی بیماری ہے جسکی وجہ سے پیتالیس منٹ سے زیادہ وقت میک اپ سیٹ پر گزارنا محال ہوتا ہے،سادہ رہنے میں ہی معطمن محسوس کرتی ہوں۔

اس بیماری کی وجہ سے کسی بھی کام میں زیادہ وقت لگانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی،حتی کہ میرے شادی کا دن تھا اورمیرے سیلون نے مجھے کہا کہ دوگھنٹے کیلئے آپ کو وقت دینا ہوگا مگر میں نے کہا مجھے چل رہتا ہے اورمیں نے انکارکردیا۔

یہاں ہم اے ڈی ایچ ڈی کے بارے میں بتاتے چلیں کہ یہ ایسی بیماری ہے جس مین انسان کسی چیز پر توجہ دینے میں دقت محسوس کرتا ہے،ایسے لوگوں کو نتائج کی بھی پرواہ نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ اس وقت عالیہ بھٹ رنبیرکپورکی بیوی ہے اورایک بچے کی ماں بھی بن چکی ہے،انکی بیٹی کا نام راہا ہے،عالیہ اوررنبیرکپورکی شادی دوسال قبل ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.