پی ٹی آئی کے جلسے میں اندھیرے کا رقص

0

لاہور(جی این اے)پی ٹی آئی کے لاہورمیں ہونے والے جلسے کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا گیا،جلسے کا وقت ختم،انتظامیہ نے لائیٹس اورسائونڈسسٹم بند کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلسے کا جتنا وقت مقررتھا اس پر ہی عمل کیا جائے،وقت چھ بجے تک کا تھا،این اوسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔جلسہ گاہ میں اندھیروں کا راج قائم ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ میں داخل ہوئی اوراسٹیج کا کنٹرل سنبھالا،لوگ اندھیرا چھانے کی وجہ سے واپس گھروں کو روانہ ہونے لگے،پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ اتنے ٹائم میں تو اعلی قیادت بھی نہیں پہنچ پاتی،علی امین گنڈا پورکے بھی جلسہ گاہ پہنچنے سے پہلے ہی جلسہ ختم کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.