علی امین گنڈاپور کا معافی مانگنے سے صاف انکار

0

پشاور(جی این اے)وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں معافی کیوں مانگوں، بلکہ معافی انکو مانگنی چاہیئے جنہوں نے عمران خان پر ہاتھ ڈالا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے دیے گئے کہ جلسے میں جانے والے راستے کھلے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ کم ظرفوں سے امید نہیں لگاسکتے۔
وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا نواز شریف اور زرداری جمہوریت پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،کرسی کیلیے ہر حد تک جاسکتے ہیں، نواز شریف نے قوم کا پیسہ لوٹا، شہاز شریف بوٹ پالش کرتے ہیں چیری بلاسم ہیں جبکہ مریم نواز نے بھی ڈکٹیٹر کے گملے میں پرورش پائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران قوم کو تاریکی میں دھکیل
رہے ہیں، عمران خان کی قید کو 414 روز ہوگئے ہیں، قوم غلام نہیں ہے اور نہ غلامی برداشت کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم قائداعطم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.