لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

0

راولپنڈی(جی این اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) تعینات کر دیا گیا ہے۔

نئے ڈی جی انٹر سروسز انٹیلیجنس تیس ستمبر کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے،محمد عاصم اس وقت ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ بلوچستان میں پیادہ ڈویژن اور وزیرستان میں پیادہ بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں،اور اعزازی شمشیر بھی لےچکے ہیں،اسکے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔یاد رہے اس وقت ڈی جی انٹر سروسز انٹیلیجنس کے فرائض جنرل ندیم انجم سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.