ہوشیار!ہیپناٹائز کر کے لوٹنے والےگروہ سےبچیں

0

کراچی(جی این اے) خواتین کو ہیپناٹائز کر کے لوٹنے والی خواتین کے 6 رکنی گروہ کو دھر لیا گیا ہے۔
سندھ آئی جی کے حکم پر بنائی گئی انویسٹی گیشن ٹیم نے گینگ کو گرفتار کیا،یہ گینگ گھروں میں خواتین کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ملیر انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے

گینگ کو گرفتار کیا،ملزمہ کو 2 متاثرہ خواتین کی جانب سے شناخت کیا گیا۔ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمدکیا گیا ہے،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایسے کئی گروہ متحرک ہیں جو شہریوں کو ہیپناٹائز کر کے لوٹ لیتے ہیں، شہریوں کو چاہیئے کہ ایسے مشتبہ افراد سے بچ کر رہیں اور کسی کو اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.