راولپنڈی،گلی میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازعہ پر نوجوان قتل

0

راولپنڈی(جی این اے) رکشہ کھڑا کرنےکے تنازعہ پرہزارہ کالونی میں فائرنگ سے نوجوان قتل،جبکہ3زخمی ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کےعلاقے ہزارہ کالونی میں ملزمان نے گلی میں رکشہ کھڑا دیکھا تو ٹائروں سے ہوا نکال دی،جس پرثاقب اور دیگر نے گلہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص پیٹ مین گولی لگنے سے قتل ہوگیا،جبکہ ڈنڈوں و لاٹھیوں کے وار سے مقتول کا والد،والدہ بی اور بھائی بھی زخمی ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور میت فوارہ چوک پررکھ کر ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا،جس کا نوٹس لیتے ہوئےسی پی او نے ایس پی کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.