عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں جھگڑا،بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی

0

برطانیہ(ویب ڈیسک) پاکستان کے لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں لڑ پڑے،جس کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

سینیئر گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔پروگرام میں صورتحال اُس وقت خراب ہوئی کہ جب عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے مداح سیکیورٹی اہلکاروں سے لڑ پڑے،رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کے مداحوں کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کررہا تھا کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی جسکے نتیجے میں پہلے تو زبانی لڑائی شروع ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔جس کے باعث عطا اللہ عیسیٰ خیلوی مجبوری میں اپنا کنسرٹ روکنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.