اسلام آباد(جی این اے) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ دو ریفرنسز کا چالان سامنے آگیا ہے۔
چالان کے مطابق بانی پی ٹی آئی اورانکی اہلیہ نے دو ہزار ایک میں سعودیہ کا دورہ کیا ،اس دورے میں حاصل ہونے والے تحائف جمع نہیں کرائے،بانی پی ٹی آئی کو مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے ایک سو آٹھ تحائف ملے، 58 تحائف اور باکسز کو توشہ خانہ سے حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی نے 58 میں سے چودہ تحائف کی مالیت تین کروڑ اسی لاکھ روپے لگائی۔
جیولری سیٹ اس وقت کے وزیراعظم کی اہلیہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیا گیا تھا، جس میں بریسلٹ،انگوٹھی،جھمکے اورہار شامل تھا۔