پشاور(جی این اے)میری ماں میرے گلے میں سونے کی زنجیر ڈالتی مگرمیں بہانہ بنا کربیچ دیتا تھا،پہلے زمانے میں اس سے ہی لڑائی کی جاتی تھی جسکے گلے میں سونے کی چین ہوتی،خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈاپورنے تقریب میں اپنی زندگی کے دلچسپ حقائق بتا کرسب کوحیران کردیا۔
علی امین نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں جب چھوٹا تھا تو ماں ہربارگلے میں سونے کی چین پہناتی اورمیں کیا کرتا کہ جب پیسوں کی ضرورت ہوتی تو وہ چین جاکرفروخت کردیتا تھا اورماں کے سامنے یہ ڈرامہ کرتا کہ ایک لڑائی کے دوران میری زنجیر ہی گرگئی۔
علی امین نے کہا کہ پاکستانیوں کا دماغ بہت تیز ہوتا ہے،پہلے وقتوں میں لوگ لڑائی بھی اس سے ہی کرتے جسکے گلے میں سونے کی چین ڈلی ہوتی تھی تاکہ چھیناچھپٹی میں لے لیں،میرے ساتھ خود ایک سے زیادہ بارایسا ہوا تب مجھے بھی خیال آیا کہ اب میں بھی کوئی ایسا ہی ڈرامہ کروں یوں والدہ کو خود چین بیچ کرکہہ دیتا تھا کہ گرگئی ہے۔