ہاں مجھے دہشت گردوں نے ورغلادیا تھا،گرفتارعدیلہ بلوچ کے انکشافات
پہاڑپرلے جاکرمیرا برین واش کیا گیا،خدارابچوں پرنظررکھیں،والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوئٹہ(جی این اے)مجھے ایک پہاڑپر لے جاکر بہکایا گیا کہ میں خودکش حملے کروں،اس کیلئے دہشت گردوں نے میرا برین واش کیا،خدارابچوں پر نظررکھیں،تربت سے قانون کی گرفت میں آنے والی عدیلہ بلوچ کی اپنے والدین کیساتھ پریس کانفرنس میں حیرت انگیز انکشافات۔
عدیلہ نے کہا کہ پہاڑوں پرصرف میں ہی نہیں تھی ایک اورلڑکی کی بھی دہشت گردی کیلئے ذہین سازی کی گئی تھی،میں نے تربت میں شروع کی تعلیم حاصل کی پھرکوئٹہ سے نرسنگ کا کورس کیا،بعد ازاں مجھے دہشت گردی کے فروغ کیلئے بہکا دیا گیا تھا مگر میرا راستہ غلط ھتا،بلوچستان حکومت نے مجھے بچالیا ہے۔
بم دھماکوں سے معصوم لوگوں کی زندگیاں ختم ہونگی یہ تو سوچا بھی نہیں تھا،ہمارے نوجوانوں کو دہشت گردی کیلئے بہکایا جارہا ہے ،میری نوجوانوں کو نصیت ہے کہ وہ دہشت گردوں کی باتوں میں ہرگزنہ آئیں۔
عدیلہ کے والد نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ جو پہاڑوں پر چلاجائے اسکی واپسی مشکل ہوجاتی ہے،مجھے یہ معلوم ہوگیا تھا کہ میری بیٹی کو بھی ورغلادیا گیا ہے،مگر جب میں بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا تو انکی فوری کارروائی سے میری بیٹی کی واپسی ممکن ہوئی۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دیکھیں کہ وہ کہیں کسی غیرقانونی سرگرمی میں تو نہیں ملوث۔
دوسری طرف رکن اسمبلی بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ حکومت اورریاست نے ایک ماں ہونے کا حق اداکیا،ایسی لڑائی کو بند ہونا چاہیے جس میں نقصان صرف بلوچستان کاہو۔