کراچی(جی این اے)سونے کے فی تولہ نرخ میں یکدم ہزاروں روپےکا اضافہ کردیا گیا ہے،ایک تولہ کے ساتھ دوہزارپانچ سوروپے کا اضافہ کیا گیا۔
اس حوالے سے آل پاکستان جیمزاینڈجیولرایسوسی ایشن کی طرف سے نئی قیمتیں سامنے آئی ہیں جنکے مطابق اب سونے کی فی تولہ قیمت دولاکھ پچہترہزارپانچ سوروپے ہوگئی ہے،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت دولاکھ چھتیس ہزارایک سوستانوے روپے ہوگئی۔