اسلام آباد(جی این اے)ایبٹ آباد ہزارہ سے پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشتوں کے حوالے سے سفارشی خواتین کو آگے لایا جارہا ہے۔
نصرت خان نے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ علی اصغر کی بیوی کو چوتھی بار جبکہ مومنہ واصف اورعظمی جدون کو دوسری بارخواتین کی مخصوص نشستوں سے نوازا جارہا ہے،اسکے برعکس ایبٹ آباد ہزارہ میں مجھ جیسی خاتون کو نظراندازکردیا گیا ہے جو نہ صرف تنولی خاندان لوئرتنول سے تعلق رکھتی ہیں بلکہ گزشتہ پندرہ سال سے پارٹی کیساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کررہی ہیں۔
نصرت خان نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کم وبیش ایک لاکھ سے زائد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے مگر افسوس کہ ایبٹ آباد ہزارہ مین رشتہ داری اورسفارش کی بنیاد پر پی ٹی آئی مخصوص نشتوں پرخواتین کو آگے لارہی ہے۔