ایسی حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو چارحلقے کھلنے سے ختم ہوجائے،عمران خان

محمودخان اچکزائی کو کہہ دیا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کرسکتے،اڈیالہ جیل میں میڈیاسے گفتگو

0

راولپنڈی(جی این اے)آئین کے دائرے میں رہ کرمذاکرات کروں گا،لیکن جو حکومت چارحلقے کھلنے سے ختم ہوجائے اس سے مذاکرات کیا کروں،ہمارا مینڈیٹ سب سے پہلے ہمیں واپس کیا جائے،اڈیالہ جیل میں عمران خان کی صحافیوں سے دوٹوک بات چیت۔

سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کیلئے میں نے محمود خان اچکزائی کو بھی کہا وہ مذاکرات فوج سے نہیں کرسکتے،ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والوں نے بوٹ کو عزت دی یہی سب سے بڑا یوٹرن ہے،شیرافضل مروت سے متعلق سوال کو عمران خان نے ٹال دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.