ممبئ(ویب ڈیسک)پہلے فلم دیکھو پھر جج کرنا ورنہ میں تمہیں چیر دوں گا،مشہوربھارتی اداکار جان ابراہم ایک صحافی کے سوال کرنےپر غصے میں آگ بگولہ ہوگئے۔
ایک فلم کے ٹریلرلانچنگ کی تقریب ہورہی تھی جس میں جان ابراہم صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے،مگر ایک عام سے سوال کے جواب میں جان ابراہم کو غصہ آگیا اورکہا کہ احمق افراد کے سوالوں کو مسترد کرسکتا ہوں؟فلم ویدا میری دوسری فلموں سے مختلف ہوگی،اس میں میری اداکاری بھی اچھی ہے،اپ پہلے فلم دیکھ لیں پھربات کریں میں جواب بھی دوں گا اگر آپ غلطی پر ہوئے تو میں چیر دوں گا آپ کو۔
صحافی اورجان ابراہم کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی تو بہت سے صارفین نے جان ابراہم کے سلوک پر دکھ کا اظہارکیا اوربعض صارفین نے صحافی پر تنقید کی کہ اسے ایسے سوالات نہیں پوچھنے چاہیے۔