اپنا حق لئے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

حکومتی مراعات کو اب عوام اپنے بلوں میں ادانہیں کریں گے

0

راولپنڈی(جی این اے)ہم اپنے حق سے کسی طورپیچھے نہیں ہٹیں گے،دھرنے سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ ہیں،جب تک ہمارے سارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے یہاں سے نہیں اٹھ سکتے،جماعت اسلامی کے امیرنعیم الرحمان کا دبنگ خطاب

حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے میں شریک عوام کے جم غفیر سے خطاب میں کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ دھرنا ایک موثرموڑ ثابت ہوجائے گا،بجلی کے بلوں نے عوام کو شدیدپریشان کرکے رکھ دیا ہے،قطرجارہا تھا تو ایسے نوجوان بھی ملے جہنوں نے اپنے موٹرسائیکل فروخت کرکے بجلی کے بل جمع کرائے،دھرنا خواہش نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے،اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اضافی ٹیکس اورآئی پی پیزکا تعلق حکومت سے ہے انکی کپیسٹی رقم ابھی ختم نہیں ہوسکتی،اضافی ٹیکس اب عوام ادانہیں کریں گے،آٹا چینی چاول ہرچیز پر سے ٹیکس ختم کیئے جائیں،خاندان اورذاتیات کی سیاست یہ چاہتے ہیں اسی طرح چلے جیسے چل رہی ہے مگر پاکستان میں نیا کلچراب معتارف ہورہا ہے،الیکٹیبلز کی سیاست اب ختم ہورہی ہے،دودورمذاکرات کے ہوچکے ہیں مگر حکومت کے پاس جواب دینے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے،کمیٹی بھی غائب ہے،اب کوئی بات رازنہیں ہوگی سب کچھ عوام کے سامنے ہوگا۔

وزیراعظم بیورکریٹس اورانکی بھتیجی چھوٹی گاڑیوں میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟تیرہ سوسی سی گاڑی میں تو پلیٹیس لیٹس کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا،حکومتی مراعات کو عوام کیوں اپنے بلوں میں ادا کرے؟اب عوام کو ریلیف حکومت کو دینا ہی پڑے گا،حکمران اپنی مراعات کم کرنے کا اعلان عوام کے سامنے کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.