ظالم زمیندارنے کھیت میں بکریاں چرانے پر دس سالہ بچے کی جان لے لی

0

حیدرآباد(جی این اے)ظلم اوربے رحمی کی ایک اورداستان رقم ہوگئی،حیدرآباد میں دس سالہ بچے کو کھیت میں بکریاں چرانے کے جرم میں گولی مارکرقتل کردیا گیا۔

علاقہ سیری میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق پولیس نے موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بے رحم زمیندارنے بچے کو اس لئے قتل کردیا کہ وہ اسکے کھیت میں بکریاں چرا رہا تھا،ملزم کو پکڑنے کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارنے شروع کردئیے گئے ہیں۔مقتول بچے کے گھروالوں نے ٹنڈومحمد خان روڈ پر شدیداحتجاج کیا اورمطالبہ بھی کیا کہ قاتل کو جلد ازجلد گرفتارکیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.