واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے آج اسرائیل پرحملہ کیا جا سکتا ہے،امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے وارننگ جاری کر دی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سینئر عہدے داروں کا دعویٰ ہے کہ حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کیلئے حملہ متوقع ہے۔ ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔جسےایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد اتحادیوں کو متحرک کرکےاسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے ۔