مجھے ماڈلنگ بھی نہیں کرنے دی اوربیٹی کو فلموں میں جانے کی اجازت دیدی،شان کی بہن کا انکشاف

0

لاہور(جی این اے)پاکستان فلم انڈسٹری پرایک عرصے تک راج کرنے والے ہیرو شان کی بہن نے اپنے بھائی سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو ماڈلنگ تک کی اجازت بھائی نے نہیں دی تھی مگر بیٹی کو شوبز میں جانے کی اجازت دے دی۔

زرقاشاہد نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارے والد بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے،شان کی میں نے تربیت کی ہے،مجھے ماڈلنگ کا بہت شوق تھا مگر شان کے سامنے جب بھی ذکر کرو تو اسے غصہ آجاتا تھا۔

شان کو بہت ناپسند تھا کہ لڑکیاں شوبز یا ماڈلینگ میں آئیں،میں جب بھی ماڈلنگ کا کہتی تو شان کو بہت غصہ آجاتا تھا،مگراب حیران ہورہی ہوں کہ بھائی نے اپنی بیٹی کو اجازت دے دی ہے کہ وہ فلموں میں کام کرے۔

زرقانے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شان میں ایسی تبدیلی کی حیرت تو ہوئی مگر ساتھ خوشی بھی ہوئی کہ وہ اب کافی حد تک بدل چکا ہے،لوگ فلموں میں مشہورہونے کے بعد گھروالوں کو بھول جاتے ہیں مگر شان ایسا نہیں ہے،جو لوگ اپنے تیوربدل لیتے ہیں انکو کہنا چاہوں گی کہ فلموں میں مشہورہونے کے بعد یہ مت تصورکرلیا کریں کہ آپکو خاندان کی اب ضرورت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.