ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں عوام نے اپنی طاقت منواہی لی،وزیراعظم حسینہ واجد نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے دیا،ڈھاکہ سے بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیراعظم کو پینتالیس منٹ کی ڈیڈلائین دے رکھی تھی،سپہ سلاروقارالزماں تھوڑی دیر تک عوام سے خطاب کرکے انہیں اعتماد میں لینےکی کوشش کریں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف بنگالہ دیش کی تمام سیاسی جماعتوں سے گفتوشنید کررہے ہیں،خبر ایجنسی کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد اپنی بہن کیساتھ ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوئیں ہیں،وہ تقریر بھی کرنا چہا رہی تھیں مگر انہیں موقع نہ مل سکا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کافی دنوں سے پرتشددمظاہرے کئے جارہے تھے،طلبہ کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ہوتے ہی مظاہروں میں مزید اضافہ ہوگیا،اب تک تین سو افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر جب مظاہرین نے گھیرا تنگ کیا تو پولیس اورفوج نے بمشکل قابو پایا۔
اب بنگلہ دیش میں کرفیو کا نٖفاذ کردیا گیا ہے۔