اسلام آباد(جی این اے)ملک خیرات سے نہیں چلے گا،ٹیکس توہرحال میں دینا ہوگا،خزانہ کے وفاقی وزیرمحمد اورنگزیب کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔
سٹاف لیول معاہدے کی منظوری اسی ماہ کے آخر میں مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ سے ہوجائے گی،جس کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ایک تقریب سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی والے ملکوں کی فہرست میں آچکا ہے،آبادی کو بھی قابو کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،فریم ورک ہر چیز کا ہونا چاہیے،ہرجگہ بیوروکریسی موجود ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ نجی اداروں کو آگے لایا جائے۔