گاہک کے ڈانٹنے سے دلبرداشتہ ہوکرنوجوان نے خودکشی کرلی

0

چنئی(ویب ڈیسک)کچن کا سوداسلف لانے کے آرڈرمیں تاخیرہونے پر گاہک کی ڈیلیوری بوائے کوڈانٹ ڈپٹ،دلبرداشتہ نوجوان نے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔

انیس سالہ پووتھرن بی کام کا طالب علم تھا،تعلیم کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم بطورڈیلیوربوائے ملازمت کرتا تھا،پولیس نے اس حوالے سے میڈیا میں بیان جاری کیا کہ پووتھرن کو ایک گھرسے گروسریز کا سامان لانے کا آرڈردیا گیا،لڑکے نے سامان لیا مگرگھرڈھونڈنے میں دیرکردی،جب مطلوبہ جگہ پہنچا تو گاہک خاتون نے لڑکے کی نہ صرف خود بے عزتی کی بلکہ اسکی کمپنی میں فون کرکے شکایت بھی لگادی کہ آئیندہ اس لڑکے کو سامان لیکر ادھر نہ بھیجنا۔

کمپنی کو جب لڑکے کی شکایت ملی تو اس نے فوراً اسکے خلاف ایکشن لیا،سزاکیا دینی تھی یہ ابھی معلوم نہ ہوسکا ہے،پووتھرن کو غصہ آیا اورسیدھااس خاتون گاہک کے گھرپہنچا اورپھترمارکر اس گھرکا شیشہ توڑدیا،خاتون نے پولیس کو بلالیا مگرپولیس نے کم عمراورساتھ طالب علم ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر نہیں کاٹی صرف تھانے بلا کا وارننگ دی اورسمجھابھجاکے واپس بھیج دیا۔

اس واقع کو پانچ دن گزرے تھے کہ پووتھرن اپنے کمرے سے مردہ پایا گیا،پاس ایک کاغذپر نوٹ لکھا تھا جس میں یہ اس نے کہا کہ میں گاہک کی طرف سے شکایت لگانے پر خودکشی کررہا ہوں،پولیس نے یہ دیکھنے کیلئے کہ کمپنی کی طرف سے لڑکے پر کیا دبائو تھا کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.