آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنے پاکستان کیلئے قرض پروگرام منظورکرلیا
منظورہونے والے سات ارب ڈالرمیں سے پہلی قسط بھی جلدجاری ہونے کاامکان
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایگزیکٹوبورڈآئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالرز قرض پروگرام منظورکرلیا گیا۔
ایگزیکٹوبورڈکا اجلاس واشنگٹن کے ہیڈآفس میں منعقد کیا گیا،جس میں پاک جائزہ مشن کے مابین اسٹاف سطح کے معاہدے بھی طے پائے گئے اورپاکستان کیلئے قرضہ پروگرام بھی منظورہوا۔
ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط کی بھی ایگزیکیٹو بورڈ نے منظوری دی ہے،سینتیس ماہ پر محیط پاکستان کیلئے قرض پروگرام ہوگا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تیس ستمبر تک پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط مل جائے گی۔اسی طرح دوسری قسط بھی اسی سال مل جائے گی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ قرضہ پانچ فیصد شرح سودسے کم پر ہی ملے گا،دوسری طرف نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملکوں کے تعاون سے سب ممکن ہوا،علاوہ ازیں یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرطیں بھی پوری کردیں۔۔